Monday October 21, 2024

چیف جسٹس بھی اب یہ کام نہیں کر سکتے، تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی بڑی پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنا خصوصی طیارہ استعمال نہیں کر سکیں گے جبکہ وزیر اعظم ، چیف جسٹس ، چیئرمین سینٹ کو فرسٹ کلاس میں سفر کی سہولت بھی ختم کردی گئی ہے۔جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں انہوں

نے کہاکہ وزیراعظم خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے، جن لوگوں کو بھی فرسٹ کلاس کی سہولت تھی وہ بھی ختم کر دی گئی ہے کیونکہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ بادشاہوں کی طرح پیسہ خرچ کرنے کا رواج ختم ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنا فرسٹ کلاس میں سفر کرنے کا اختیار بھی سلب کر لیا ہے اور اب وہ کلب کلاس میں سفر کریں گے۔اس کے ساتھ ہی صدر ، چیف جسٹس ، چیئرمین سینٹ سے بھی یہ سہولت واپس لے لی گئی ہے ۔

FOLLOW US