Wednesday October 23, 2024

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے کارکنان کی لیگی خواتین کیساتھ شرمناک حرکات کا انکشاف ،سابق وزیر نے بڑا الزام لگا دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں جو کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وزیراعظم کے انتخاب کے دوران بھی ہنگامہ آرائی ہوئی اور جب نتائج آئے تو اپوزیشن اراکین نے ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔عمران خان نے اپنی تقریر بھی شور شرابے میں کی جبکہ شہباز

 

شریف کی تقریر کے دوران بھی شور شرابہ جاری رہا مگر اب مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال نے ایسا ’خوفناک‘ الزام عائد کر دیا ہے کہ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں جو اسمبلی کی گیلری میں بیٹھے ہوئے تھے اور خواتین اراکین اسمبلی کو شرمناک گالیاں دیتے رہے۔“ایوان میں شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی ضرور ہوئی مگر ابھی تک کسی بھی رہنماءکی جانب سے گالیاں نکالے جانے کی بات نہیں کی گئی۔

FOLLOW US