Wednesday October 23, 2024

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 2013ء کا الیکشن کس پارٹی ٹکٹ پر لڑا تھا؟جان کر آپکو بھی حیرت کا جھٹکا لگے گا

لاہور(نیوزڈیسک)نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے سردار عثمان بزدار کو نامزد کر دیا ہے ، سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بارتھی سے تعلق رکھتے ہیں، وہ قبائلی سردار فتح محمد خان بزدار کے بڑے صاحبزادے ہیں، سردار عثمان بزدار نے 2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا، تاہم

 

کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے اور اہم صوبے کی سب سے بڑی ذمہ داری کے لئے سردار عثمان بزدار کو نامزد کر دیا ہے ،سردار عثمان بزدار قبائلی سردار ہیں اور انہوں نے 2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا، تاہم کامیاب نہیں ہوسکے تھے تاہم بعدازاں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے وابستگی کے بعد وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں وہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 286 ڈیرہ غازی خان 2 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 27 ہزار 27 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف الیکشن 2018میں کامیابی کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے نام پر گومگو کی کیفیت کا شکار تھی ،پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے 25جولائی کے بعد سے کئی نام گردش میں تھے ،عبد العلیم خان ،شاہ محمود قریشی ،فواد چوہدری ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں اسلم اقبال ،راجہ یاسر ہمایوں ،رائے مرتضیٰ اقبال ،سردار حسنین بہادر دریشک سمیت کئی نام زیر گور تھے تاہم حتمی فیصلہ عمران خان نے کرنا تھا جنہوں نے آج قرعہ فال سردار عثمان بزدار کے نام نکال کر سارے تجزیہ کاروں کو حیران کر دیا ہے۔

FOLLOW US