اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں جو کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان کی جانب سے ایوان میں کی جانے والی پہلی تقریر پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور اکثریت کا کہنا ہے کہ آج اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری
بازی لے گئے جن کی تقریر سب سے شاندار تھی تاہم سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے عمران خان کی تقریر سے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ تحریک انصاف والے بھی شدید پریشانی کا شکار ہو جائیں گے۔کامران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”عمران خان کی تقریر ختم ہونے کے بعد سے اب تک جس شخص سے بات ہوئی سب کی متفقہ رائے تھی کہ عمران خان نے آج صبر کا دامن چھوڑا اور وہ اشتعال میں آ گئے۔ ان کی شخصیت کا غصہ غالب آ گیا ، وہ پی ایم ایل کے گھاگ سیاستدانوں کے جال میں پھنس گئے اور تاریخ ساز لمحات میں اپنی بے مثال ساکھ بنانے کا موقع ضائع کر دیا۔“