Wednesday October 23, 2024

آصف علی زرداری کی کسی بھی وقت گرفتاری۔۔۔ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی پیپلزپارٹی پر بجلیاں گرا دیں

لاہور (نیوزڈیسک) معروف قانون دان رشیداے رضوی نے کہاہے کہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے آصف زرداری کو گرفتار کر سکتی ہے ۔ان کے وارنٹ جاری ہونے کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رشید اے رضوی نے کہا کہ آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونا

کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔ مجھے امید ہے کہ یہ کیس اپنے حتمی نتیجے پر پہنچے گا ۔عدالت کے ہر حکم کی ویلیو ہوتی ہے اس لئے اس کی تعمیل کرنی چاہئے اور عدالت کے حکم کی تعمیل کرانا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کام ہے ۔ اس حکم کے بعد ایف آئی اے آصف زرداری کوگرفتار کر سکتی ہے ۔ ان کے خلاف جب ایف آئی آر کٹی تھی تو ایف آئی اے آفیسر وارنٹ گرفتاری کے بغیر ہی ان کو گرفتار کر سکتا تھا ۔انہوں نے کہاکہ یہ بہت ٹیکنیکل کام ہے اور اس کے لئے ایف آئی اے کوبھی بڑے ٹیکنکل لوگوں کی ضرورت ہوگی کیونکہ بہت سے کیسز تفتیشی افسران کی نا اہلی کی وجہ سے ختم ہو جاتے ہیں۔

FOLLOW US