Wednesday October 23, 2024

بلاول بھٹو کی ادا عمران خان کو بھی بھا گئی، بلاول بھٹو کی تقریر ختم ہو ئی تو وزیراعظم نے خود کس طرح شاباش دی؟ زرداری بھی حیران و پریشان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوان میں اپنے پہلے خطاب سے ہی عمران خان کا دل بھی جیت لیا ہے ۔نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خطاب کیا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کی باری آئی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ناصرف

عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی بلکہ انہیں ان کے وعدے بھی یاد کروائے۔بلاول بھٹو زرداری نے عمدہ تقریر کرتے ہوئے تقریباً تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا اور اپنی تقریر کے اختتام میں عمران خان کو مبارکباد بھی دی۔ نو منتخب وزیراعظم عمران خان بلاول بھٹو زرداری کی تقریر سے اس قدر متاثر ہوئے کہ تقریر ختم ہونے پر ڈیسک بجا کر انہیں داد دی۔

FOLLOW US