Wednesday October 23, 2024

باقی سب چیزیں بعد میں یہ کام پہلے ہو گاکیونکہ۔۔۔۔کپتان کے اعلان نےتمام پارٹی میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف مہم پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی

ملک کے تمام اداروں میں شفافیت کو یقینی بنانے اور بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک بھر میں بلاتفریق احتساب کرے گی۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ملک میں نیشنل احتساب بیورو کو مضبوط کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران پارٹی نے آئندہ 100 دنوں کےلیے لائحہ عمل کوحتمی شکل دے دی۔ذرائع نے نجی نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں جبکہ سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ارباب شہزاد نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ابتدائی100 دنوں کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔وفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کی سفارشات ارباب شہزاد نےمرتب کیں جنہیں منظور کرلیا گیا۔اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹریز کے تبادلوں کی بھی فہرستیں تیار کی گئیں جبکہ سیاسی بنیادوں پر اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کو بھی تبدیل کیا جائے گآ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر، نیپرا، ریلوے، پی آئی اے سمیت کئی اداروں کےسربراہان کی

تبدیلی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔سرکاری اداروں میں متعلقہ شعبے کے ماہرین کو تعینات کیا جائے گا اور نئی تعیناتیاں 100 دن کےلیے ہوں گی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ100 دن بعد ان افسران کی کارکردگی جانچی جائے گی۔خیال رہے کہ انتخابات میں کامیابی سے قبل تحریک انصاف نے کومت میں آنے کی صورت میں 100 دن کے پلان کا اعلان کیا تھا۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ 100 روزہ ایجنڈے کے مطابق حکومت میں آنے والے بعد اصلاحات لائی جائیں گی، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے، بلوچستان میں ناراض لوگوں کو منا کر قومی دھارے میں لائیں گے۔جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا،کراچی کو ترقی دینا اور کراچی کے اداروں کو سیاست سے پاک کرتے ہوئے امن و عامہ اور سیکیورٹی معاملات کو بہتر کر کے بھتے اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرنا ایجنڈے کا حصہ ہے۔تحریک انصاف کے مجوزہ پلان میں نوجوانوں کے لیے ایک کروڑ نئی نوکریاں پیدا کرنا اور حکومتی اخراجات کو کم کرتے ہوئے آمدن بڑھانا بھی شامل ہے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی حکومت کا 100 دن کا مجوزہ پلان پیش کرتے ہوئے کہا کہ 100 روزہ پلان کا مقصد پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہے۔اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارٹی قائدین شریک ہوئے

FOLLOW US