Wednesday October 23, 2024

پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب ، بڑی خبر آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں حکومت سازی کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا، قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ 19اگست کو ہوگی۔پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تو منتخب ہوگئے، اب گلا مرحلہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا ہے،18اگست کو شام 5بجے تک وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کاغذات نامزدگی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب 19اگست کی صبح 11بجے ہوگا۔مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف نے اپنی اپنی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی۔

(ن) لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کا اعلان جلد متوقع ہے۔حمزہ شہباز نے الیکشن کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کررکھا ہے۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان وزیراعظم کے انتخاب کے بعد اسلام آباد میں سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ سے متعلق حتمی نام کا اعلان کریں گے۔

FOLLOW US