Wednesday October 23, 2024

ایسا ہوتا ہے لیڈر، اسے کہتے ہیں لیڈر۔۔۔۔۔۔ شہباز شریف جب قومی اسمبلی پہنچے تو عمران خان نے اپنی نشست سے اُٹھ کر کیا کام کیا؟ جان کر آپ بھی عش عش کر اُٹھیں گے

ایسا ہوتا ہے لیڈر، اسے کہتے ہیں لیڈر۔۔۔۔۔۔ شہباز شریف جب قومی اسمبلی پہنچے تو عمران خان نے اپنی نشست سے اُٹھ کر کیا کام کیا؟ جان کر آپ بھی عش عش کر اُٹھیں گے ۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپنی نشست سے اٹھ کر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے مصافحہ کیا۔تفصیلات کے مطابق

 

وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیاہے تاہم اس وقت پارلیمنٹ مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا ہواہے اور بہت بڑی تعداد میں کارکنان بھی وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی دیکھنے کیلئے اسمبلی میں آئے ہیں ۔یہاں یہ امر انتہائی دلچسپی سے بھر پور ہے کہ شہبازشریف جس وقت پارلیمان میں پہنچے تو وہ جس جس طرح آگے بڑھتے گئے رہنماﺅں سے مصافحہ کرتے گئے تاہم جب وہ اپنی نشست کے قریب پہنچے عمران خان اپنی سیٹ سے اٹھ کر ان کی طرف بڑھے اور گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا ۔واضح ہے کہ قائد ایوان کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے شہباز شریف کے درمیان مقابلہ ہے۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کی تعداد 175 ہے جب کہ مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 97 ہے۔پیپلز پارٹی کے بھی قومی اسمبلی میں 54 اراکین ہیں تاہم انہوں نے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 4 آزاد اراکین بھی قومی اسمبلی کا انتخاب جیتے ہیں۔

 

FOLLOW US