Wednesday October 23, 2024

بریکنگ نیوز: وزیراعظم کے انتخاب سے کچھ دیر قبل بڑا سیاسی تہلکہ ، جہانگیر ترین نے شک و شبے کی گنجائش ہی نہ چھوڑی ، کچھ دیر قبل بنی گالہ میں عمران خان سے کس کی ملاقات ہوئی ؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں علیم خان ، جہانگیر ترین نے عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔ قومی اسمبلی کے رکن عامر ڈوگر بھی اجلاس میں شریک ہیں ۔ جہانگیر ترین نے ،

تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنماؤں کی رپورٹ بھی عمران خان کو پیش کر دی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب حکومت کی تشکیل پر بھی بات چیت ہوئی ۔جبکہ دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کی سینئرقیادت وزیراعظم کے انتخاب کے طریقہ کارسے آگاہ کرے گی۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظرحکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے تمام پارٹی اراکین اسمبلی کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ ملک کے 22 ویں وزیراعظم کا انتخاب آج عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے درمیان مقابلہ ہے۔قومی اسمبلی میں اس بار خفیہ رائے شماری کے بجائے ڈویژن کے ذریعے ووٹ دیے جائیں گے، عمران خان کے حامی ایک لابی جبکہ شہبازشریف کے حامی دوسری لابی میں جائیں گے۔وزیراعظم کی نشست کے حصول کے لیے قومی اسمبلی میں کسی بھی امیدوار کو آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 4 کے تحت ایوان کے مجموعی ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے۔

FOLLOW US