Wednesday October 23, 2024

پنجاب کے اہم ترین حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے نتائج آ گئے ،کسے کامیاب قرار دے دیا گیا ؟ بریکنگ نیوز آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)پی پی 118 میں دوبارہ گنتی ، ن لیگ کے خالد جاوید وڑائچ کی جیت برقرار واضح رہے کہ واضح رہے کہ ن لیگ کے ایم پی اے نے یہ نشست 435 ووٹو سے جیتی تھی ، ممبر قومی اسمبلی خالد جاوید وڑائچ نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ہے

ہارنے والے پی ٹی آئی کے اسد وڑائچ نے ہائیکورٹ میں درخواست ڈائر کی تھی ۔ خالد جاوید وڑائچ نے 34 256 ووٹ لیے تھے جبکہ اسد زمان نے 42280 ووٹ لیے ہیں ۔ اسد زمان نے 118 پولینگ سٹیشن کی گنتی کی درخوست دی تھی ۔ جن میں 116 پولنگ سٹیشن کی گنتی مکمل ۔ دوبارہ گنتی میں کالد جاوید کے 51 ووٹ کم ہو گئے تھے مگر برتری برقرار ہے ۔خلد جاوید نے پی پی 118 کے ساتھ ساتھ این اے 111 پر بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔ خالد جاوید پہلی مرتبہ دو سیٹوں پر منتخب ہوئی ہے ۔ انہوں نے پی پی 118 کی سیٹ چھوڑ دی ہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار انور مجید اور ان کے بیٹے اے جی مجید کا ایک ہفتے کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔وفاق تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گزشتہ روز آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کو بیٹے سمیت سپریم کورٹ سے گرفتار کیا تھا اور ان کا راہداری ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ملزمان کو گزشتہ رات کراچی پہنچایا گیا جہاں ائیرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نے اے جی مجید کو ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی تو

انور مجید نے جارحانہ رویہ اختیار کیا اور ہتھکڑی فرش پر پھینک دی۔جمعہ کے روز کراچی کی بینکنگ کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایف آئی اے نے انور مجید اور اے جی مجید کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ملزمان پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے لہٰذا ملزمان سے تحقیقات کے لیے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔انور مجید کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تاہم عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کا 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔عدالت نے ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر کیس کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کی ہے۔واضح رہےکہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور بھی نامزد ہیں جب کہ نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طحہٰ رضا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اس کے علاوہ فریال تالپور سمیت کیس کے 4 ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت لے رکھی ہے، ایف آئی اے نے کیس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت 20 ملزمان کو مفرور قرار دیا ہے

FOLLOW US