Wednesday October 23, 2024

وزیر اعظم کا انتحاب ، لیگی رہنما کو دل کا دورہ پڑھ گیا جمعہ کے دوران بری خبر آ گئی

راولپنڈی(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ ظفرالحق کو دل میں تکلیف کے باعث بدھ کے روز راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاگیا ،ڈاکٹر اظہرکیانی نے ان کا معائنہ کرنے کے ساتھ انجیوپلاسٹی کی،دل کا ایک والو بندہونے پر سٹنٹ ڈالاگیا، جس کے بعد انہیں گزشتہ روز گھرمنتقل

کردیاگیا، راجہ ظفرالحق نے علاج پر ہونے والے اخراجات خود ادا کئے ہیں ۔ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کے مطابق راجہ ظفر الحق کا کامیاب بائی پاس 1998میں ہو چکا ہے تاہم انکے دل کا ایک والو بند ہونے پر انہیں گھبراہٹ اور سینے میں درد محسوس ہورہا تھا ، انہیں مکمل آرام کرنے کے ساتھ دو ہفتے کے بعد دوبارہ چیک اپ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے شہباز شریف سمیت شریف فیملی کے 10 افراد کے نام ملاقاتیوں میں شامل تھے جب کہ 83 افراد کا نام فہرست میں موجود تھا۔میاں نوازشریف سے جیل میں شہبازشریف، سردار ایاز صادق، مشاہد حسین سید، مشاہد اللہ خان، پرویز رشید، ظفر اقبال جھگڑا، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور مائزہ حمید سمیت دیگر نے ملاقات کی۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مشکل وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے، ہم نے ملک کی خدمت کی، لوگوں نے مینڈیٹ بھی دیا جس پر ہم مشکور ہیں۔سابق وزیراعظم نے بتایا کہ جب میں بیمار ہوا تو جو ڈاکٹر مجھے چیک کر رہا تھا وہ رو پڑا ، ڈاکٹر سے کہا کہ مجھے تو

گردش حالات پر رونا آیا آپ کیوں رو روہے ہیں۔اس موقع پر مریم نواز نے (ن) لیگ کے گرفتار رہنما قمرالاسلام کے بچوں سے مکالمہ کیا کہ بچوں گھبرانا نہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔سابق وزیراعظم 13 جولائی کو اپنی صاحبزادی کے ہمراہ لندن سے وطن واپس پہنچے تو انہیں لاہور ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لیتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری کی منظوری دے دی۔نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس کے دوران خواجہ آصف کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 36 لاکھ 68 ہزار 671 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے خلاف بھی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔نیب اعلامیے کے مطابق بابرغوری اور دیگر پر غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے اور غیرقانونی بھرتیوں سے قومی خزانےکو 2 ارب 85 کروڑ روپےکا نقصان پہنچا۔

FOLLOW US