Thursday October 24, 2024

’’لگ پتہ جائے ۔۔۔‘‘پی ٹی آئی کی زرتاج گل نے لیگی رہنماؤں کی بولتیاں بند کروا دینے والا بیان جاری کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کی ر ہنما زر تاج گل نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن والے کہتے تھے کہ لگ پتہ جائے گا اور آج ان کو پتہ لگ گیاہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو کتنے ووٹ پڑے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آ ن دا فرنٹ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ہم نے دو سیاسی پارٹیوں کوہرا کر اکثریت حاصل کی ہے اور ایسا کسی ملک میں کبھی نہیں ہوا ۔ مسلم لیگ ن والے کہتے تھے کہ لگ پتہ جائے اور آج ان کو پتہ لگ گیاہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کو کتنے ووٹ پڑے ہیں؟ جہانگیر ترین نے فارورڈ بلاک کی بات کی تھی اورہار س ٹریڈنگ کی بات نہیں کی تھی۔ ہارس ٹریڈنگ کی بات خواجہ سعد رفیق نے کی تھی جو اپنی ریلوے کی وزارت کو نظر اندازکرکے نوازشریف کی کرپشن کا دفاع کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعد ر فیق مظلوم ہو جائیں تو پھر پاکستان میں مظلومیت کی تعریف بدلنا پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف فیڈر یشن کے لیڈر نہیں ہیں ۔ یہ مسلم لیگ ن کی اپنی کمزوریاں ہیں کہ ان میں قیادت کا فقدان ہے

FOLLOW US