Thursday October 24, 2024

چین 20 اگست کو عمران خان اور نئے پاکستان کو کیا سرپرائز دینے والا ہے ؟ بریکنگ نیوز آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں چین کےسفیر نے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سےملاقات کی اورانتخابات میں کامیابی پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کیلئے نیک تمنائوں اورخواہشات کااظہارکیاہے۔ دوران ملاقات پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

چینی سفیر نےکہا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ دہائیوں پر محیط تعلقات میں گرمجوشی اور قربت پائی جاتی ہے، چینی قیادت پاکستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کے ساتھ قریبی مراسم کی خواہاں ہے، چینی وزیر اعظم 20 اگست کو خود چیئرمین تحریک انصاف کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دیں گے اور دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے چین کے سفیر کا شکریہ اداکیا اور کہا چینی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کے جذبات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دوسری جانب ترکی اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ترکی کو سپورٹ کرنے کے لیے ترک کرنسی لِرا خریدنے کی مہم شروع کردی ہے۔سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے بعد سے ترکی کی معیشت بحران کا شکار ہے جبکہ ترکی کی کرنسی خریدنے سے اس کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔مہم میں لوگوں کو ترک مصنوعات خریدنے اور وہاں تفریح کے لیے جانے کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔امریکی پادری اینڈرو برینسن کی 2016 میں گرفتاری کے بعد سے ترکی اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ انہیں دہشت گردی اور جاسوسی کے الزامات کے تحت گزشتہ سال سے عدالتی کارروائی سامنا ہے۔امریکا نے پادری کی

گرفتاری پر ترکی سے شدید احتجاج کیا تھا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پادری کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔لیکن اب ایک بار پھر امریکا کی جانب سے ترکی پر اسٹیل اور ایلومونیم پر ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔کچھ روز قبل ترکی نے چین، روس، ایران اور یوکرائن سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا اعلان کیا تھا۔سوشل میڈیا پر پاکستانی نے ترکی کے حق میں کھل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔واضھ رہے ترکی نے چین، روس، ایران اور یوکرائن سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا اعلان کردیا۔ امریکی پادری اینڈرو برینسن کی 2016 میں گرفتاری کے بعد سے ترکی اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ انہیں دہشت گردی اور جاسوسی کے الزامات کے تحت گزشتہ سال سے عدالتی کارروائی سامنا ہے۔امریکا نے پادری کی گرفتاری پر ترکی سے شدید احتجاج کیا تھا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پادری کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔لیکن اب ایک بار پھر امریکا کی جانب سے ترکی پر اسٹیل اور ایلومونیم پر ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔امریکی صدر کی جانب سے محصولات بڑھانے پر ترکی کی کرنسی کی قدر کم ہوئی ہے جس پر جمعے کے روز ترک صدر نے عوام سے غیر ملکی کرنسی اور سونے کو لیرا میں تبدیل کرانے کی اپیل کی تھی۔

FOLLOW US