Thursday October 24, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کون اور کہاں سے ہو گا ۔۔۔؟ عمران خان نے واضح طور پر بتادیا

لاہور (ویب ڈیسک ) عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کی نشانیاں بتا دیںپنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے لاہور دوڑ سے باہر ہوگیا، تعلق پنجاب کے پسماندہ علاقے سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد تحریک اانصاف صوبہ خیبرپختوںخواہ میں حکومت سازی کا عمل مکمل کر چکی ہے۔

سال میں تیسرا ’نیا پاکستان ۔۔۔۔۔۔ مگر اس سے پہلے دو پاکستانوں کا کس نے کیا حشر کیا ؟ نامور کالم نگار نے تلخ واقعات کی کڑیاں ملا کر قوم کے سامنے رکھ دیں
جبکہ وفاق میں بھی تحریک انصاف اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل کروا چکی ہے۔تاہم پنجاب میں تحریک انصاف حکومت سازی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی اعلان نہیں کر سکی۔ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف اور ن لیگ کا مقابلہ برابر رہا تھا، تاہم بعد ازاں آزاد امیدواروں کی شمولیت سے تحریک اںصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی تھی۔

حکومت بنانے کی پوزیشن میں آنے کے باوجود تحریک انصاف نے تاحال وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان نہیں کیا۔اس وقت پوری قوم کو انتظار ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کب وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان کرتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے پارٹی رہنماوں اور اتحادیوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کی نشانیاں بتا دی ہیں۔ لاہور وزیراعلی پنجاب کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ وزیراعلی پنجاب کا تعلق لاہور سے نہیں ہوگا۔ آئندہ وزیراعلی پنجاب کا تعلق پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے سے ہوگا۔ جبکہ وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان کل بروز جمعہ تک کر دیا جائے گا۔ یہ بھی واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب کا انتخاب 18 اگست کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہوگا۔

FOLLOW US