Sunday October 27, 2024

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بھی دوسری شادی کر لی ، مگر کس سے؟نا قابل یقین خبر آگئی

لاہور (نیوزڈیسک)بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بھی دوسری شادی کر لی ، مگر کس سے؟نا قابل یقین خبر آگئی۔۔  بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے دوسری شادی کرلی۔ خاور مانیکا کی نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا کی دوسری

 

شادی کی خبریں گردش میں ہیں۔انکی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں واضح طور پر انکو ایک نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا۔جس کے بعد یہ تاثر زور پکڑتا جارہا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔میاں خاور مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں ایک میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب، رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔اس سے پہلے اداکارہ نور سے بھی انکی شادی کی خبریں گردش تھیں تاہم اس پر اداکارہ نور تردید کر دی تھی اور کہا تھا کہایسی خبریں فضول اوربے سروپا پروپیگنڈہ ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں اداکارہ نوربخاری کا کہنا تھا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میرے حوالے سے پہلے بھی بہت سی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں ، پورے پاکستان کی ٹینشن ایک طرف اورمیری شادی کی ٹینشن ایک طرف ہے۔ سب کو میری شادی کی فکرلاحق ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب شادی کرنا چاہوں گی ان صاحب سے ضرور مشورہ کروں گی جومیرے حوالے سے ایسی اوٹ پٹانگ خبریں پھیلا رہے ہیں کہ کوئی رشتہ ہے توبتائیں لیکن اپنے دادا کی عمر کا نہیں بلکہ بیٹے کی عمرکا۔ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے دوسری شادی کرلی۔ خاور مانیکا کی نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

FOLLOW US