Saturday January 18, 2025

عمران خان نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی میں ہارنے والے سینئر سیاستدان کو خیبرپختونخوا کا گورنر بنا دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی میں ہارنے والے سینئر سیاستدان کو خیبرپختونخوا کا گورنر بنا دیا۔۔ عمران خان نے گورنر خیبرپختوںخواہ کے نام کی منظوری دے دی، تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نئے گورنر خیبرپختوںخواہ ہوں گے، فیصلے کی منظوری تحریک انصاف کے اجلاس کے دوران دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق

 

تحریک انصاف نے 25 جولائی کے عام انتخابات میں حاصل کرنے والی تاریخی کامیابی کے کئی روز بعد اب اہم حکومتی عہدوں کیلئے ناموں کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے۔تحریک انصاف اب تک وزیراعلی خیبرپختونخواہ، اسپیکر قومی اسمبلی اور گورنر پنجاب کے عہدوں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔ محمود خان وزیراعلی خیبرپختونخواہ، اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کیلئے نامزد کیے گئے ہیں۔ جبکہ اب تحریک انصاف نے گورنر خیبرپختونخواہ کے نام کا بھی اعلان کردیا ہے۔عمران خان نے گورنر خیبرپختوںخواہ کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نئے گورنر خیبرپختوںخواہ ہوں گے۔ شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختوںخواہ کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں عمران خان سمیت خیبرپختونخواہ کے رہنماوں اور نومنتخب اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ اس موقع پر طویل مشاورت کے بعد شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختوںخواہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔شاہ فرمان تحریک انصاف کے وفاقی حکومت سنبھالنے کے بعد گورنر خیبرپختوںخواہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جبکہ شاہ فرمان پشاور سے جیتنے والی خیبرپختوںخواہ کی نشست خالی کر دیں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت ن لیگ کے سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا گورنر خیبرپختوںخواہ کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔ تاہم اب تحریک انصاف کے فیصلے کے بعد اقبال ظفر جھگڑا ممکنہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

FOLLOW US