Sunday October 27, 2024

حامد میر کے استعفے کے بعد جیو کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، ایک اور سینئر ترین اینکر مستعفی ہو گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حامد میر کے استعفے کے بعد جیو کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، ایک اور سینئر ترین اینکر مستعفی ہو گیا.. معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حامدمیر نے جیو نیوز کوخیبرباد کہہ دیا اور وہ جی این این کیساتھ بطور صدر منسلک ہوگئے ہیں۔صحافی سلمان حسن نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا

 

کہ میر صاحب نے بطورصدر جی نیوز نیٹ ورک جوائن کرلیا ہے ۔حامد میر کی جانب سے جیو نیوز نیٹ ورک سے استعفیٰ دینے کے بعد اب سب لوگ اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کی جگہ کون سا صحافی جیو نیوز کو جوائن کرے گا اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ اب یہ انتظار بھی ختم ہو گیا ہے کیونکہ سماءٹی وی کے ایک معروف ترین اینکرپرسن نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے۔معروف صحافی و اینکرپرسن ندیم ملک نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ”میں نے آج سماءنیوز نیٹ ورک سے استعفیٰ دیدیا ہے۔“ندیم ملک کی جانب سے استعفے کا اعلان کئے جانے کے بعد اب یہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ ممکنہ طور پر وہ حامد میر کی جگہ جیو نیوز نیٹ ورک جوائن کریں گے تاہم خود ندیم ملک استعفیٰ کی وجہ نہیں بتائی اور یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ کس چینل کو جوائن کریں گے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ ندیم ملک بھی اسی چینل کو جوائن کرنے جا رہے ہیں جس میں حامد میر گئے ہیں تاہم حقیقت کیا ہے? اس بارے میں ندیم ملک کے اگلے بیان کا انتظار کرنا ہو گا۔. معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حامدمیر نے جیو نیوز کوخیبرباد کہہ دیا اور وہ جی این این کیساتھ بطور صدر منسلک ہوگئے ہیں۔

FOLLOW US