Sunday October 27, 2024

چودھری سرور اور بابر اعوان کے عہدوں کا بھی فیصلہ ہو گیا اتنی پر کشش سیٹیں کہ کئی پی ٹی آئی رہنمائوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کےلئے بھی پنجاب کا ایک بہت بڑا عہدہ منتظر ہے ۔ عمران خان نے انھیں سینیٹر منتخب کروا کر انھیں وفاقی وزیرقانون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب نامزد کر لیا گیا ہے ۔جبکہ ان کی جگہ بابر اعوان کو سینیٹر منتخب کروا کر وفاقی وزیر قانون کے عہدے پر مقرر کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ

چودھری محمد سرور مسلم لیگ (ن) کے حکومتی دور میں بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں ۔ جبکہ بابراعوان پیپلزپارٹی دور میں قانون کی وفاقی وزرات پر براجمان رہ چکے ہیں۔

FOLLOW US