Sunday October 27, 2024

شہباز شریف کی گرفتاری۔۔ن لیگ پر بجلیاں گرادینے والی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) خطرے کی گھنٹی بج گئی،شہباز شریف گرفتار ہونے والے ہیں۔مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف 3 ہفتوں میں گرفتار ہونے والے ہیں،صاف پانی کمپنی کا سی ای او انکے خلاف وعدہ گواہ معاف بن چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم اورنگزیب جو بھی بیانات دیتی ہیں وہ خود سے نہیں بلکہ مریم صفدر

کی ہدایت پر دیتی ہیں اور انکو یہ بیانات تحریری صورت مین جیل سے ملتے ہیں اور اب اس حوالے سے تازہ ترین ہدایت یہ ملی ہے کہ ابھی شہباز شریف کو چھوڑ دو کیونکہ وہ 3 ہفتوں میں گرفتار ہونے والے ہیں اور اس کے بعد وہ گرفتار ہی رہیں گے کیونکہ صاف پانی کمپنی کا سی ای او انکے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوچکا ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل یہ خبر بھی گردش میں تھی کہ جانب سابق سی ای او وسیم اجمل نے بھی اس کیس میں شہباز شریف کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔اس حوالے وسیم اجمل نے وعدہ معاف گواہ بننے کا عندیہ دے دیا ہے۔ایسا کرتے ہوئے انہوں نے اس اسکینڈل میں ہونے والی شدید بے ضابطگیوں کا سارا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ایما پر صاف پانی پراجیکٹ میں لوکل کمپنیوں کی بجائے انٹرنیشنل کمپنیوں کو بلایا گیا۔دوسری جانب فواد حسن فواد نے شہباز شریف کے خلاف اہم بیانات دے کر ان کے خلاف نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحقیقات کے دوران سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے سابق وزیراعلی پنجابشہباز شریف کے بارے میں مزید انکشافات کر ڈالے ہیں جن میں انہوں نے متعدد بے قاعدگیوں کا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا ہے۔انہوں نے نیب کی جانب سے آشیانہ ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات میں بتایا ہے کہ شہباز شریف اور وہ ٹھیکہ دینے سے متعلق ایک پیج پر نہیں تھے۔انکے انکشافات کے مطابق شہباز شریف کاسا ڈویلپرز اور پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے حق میں تھے جبکہ فواد حسن فواد اورنج ہولڈنگ کمپنی کو ٹھیکہ دلوانا چاہتے تھے۔ فواد حسن فواد کے مطابق شہباز شریف کے کہنے پر کاسا ڈویلپرز کو ٹھیکہ دیا گیا۔اس سب کے بعد شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے اور نیب شہباز شریف کے خلاف تیزی سے ٹھوس ثبوت حاصل کررہی ہے۔

FOLLOW US