Sunday October 27, 2024

ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کی پہلی تصویر پوسٹ کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈٰسک) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان عمران خان کے بارے میں کیے جانے والے اپنے مبینہ انکشافات اور بیانات کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ ریحام خان نے حال ہی میں اپنی کتاب لانچ کی جس میں انہوں نے عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں سے متعلق حیرت انگیز

 

انکشافات کئے اور انہی انکشافات کی بنا پر ریحام خان کو سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔ ریحام خان نے عمران خان سے طلاق ہونے کے بعد کئی مرتبہ عمران خان کے بلیک بیری اور اس میں پڑھے پیغامات کا تذکرہ کیا لیکن عمران خان کے فون سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ تاہم اب ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری سے ایک چیٹ (Chat) کی تصویر لےکر اُسے ٹویٹر پر شئیر کر دیا مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے عمران خان کے مبینہ بلیک بیری کے پیغامات کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ دیکھیں مجھے کیا ملا تھا ؟ ساتھ ہی انہوں نے صارفین کی توجہ چیٹ میں موجود ایک نمبر پر دلوائی اور کہا کہ اس نمبر کا کالر آئی ڈی چیک کر لیں آپ سب کو معلوم ہو جائے گا کہ 2015ء میں کون بنی گالہ میں پیغامات بھیج رہا تھا۔ ریحام خان کے اس پیغام کو دیکھ کر ایک ٹویٹر صارف نے تصویر میں نظر آنے والے نمبر کا کالر آئی ڈی ڈھونڈ نکالا اور (کالر آئی ڈی دیکھ کر) کہا کہ یہ نمبر متحدہ عرب امارات کی مریم کا ہے۔ جس پر ریحام خان نے صرف اتنا ہی لکھا ”ہم آپ کے ہیں کون؟’ ریحام خان کی اس چُپ نے بھی کئی سوالات کھڑے کر دئے ہیں اور ٹویٹر صارفین تصویر میں نظر آنے والے نمبر کے حقیقی مالک کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین ہیں۔ کچھ ٹویٹر صارفین نے تو ریحام خان کے اس ٹویٹ کو سنجیدہ انداز میں لیا جبکہ کچھ نے یہ کہہ کر نظر انداز کر دیا کہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں آنے کے لیے ریحام خان ایسا کر رہی ہیں۔

FOLLOW US