Sunday October 27, 2024

عمران خان کی حلف برداری تقریب میں کیاہو نیوالا ہے؟انتہائی تشویشناک خبر آگئی

لاہور (نیوزڈیسک)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ جب عمران خان وزیر اعظم کاحلف لے رہے ہونگے ۔اس وقت کیا ہوگا مجھ کو پتہ ہے کیونکہ اپوزیشن نے اس موقع پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کے لئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتی اور مضبوط اپوزیشن اچھی

حکومت کے لئے ضروری ہے ۔ عمران خان مضبوط اپوزیشن کو مصیبت سمجھنے کی بجائے مثبت ردعمل اختیار کریں تو اس سے حکومت کی کارکردگی ٹھیک ہوگی ۔چودھری سرور کی بطور گورنر پنجاب نامزدگی کے بعد وزیر اعلیٰ کے لئے جنوبی پنجاب سے نام آنے کا امکان ہے اور اس کے لئے دو تین نام گردش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بظاہر نظر آرہاہے کہ اب یہ سیٹ جنوبی پنجاب کودینی پڑے گی ۔ لاہور کے چیف منسٹر کے مقابلے میں لاہور کا چیف منسٹر ہوتا تو بہت بہتر تھا ۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل روک کر عمران خان کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہوئی ہے ۔ان کو دوبارہ گنتی کا عمل رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں نہیں جانا چاہئے تھا ۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان حلف لے رہے ہوں گے اس وقت ایوان کا ماحول کیا ہوگا مجھے پتہ ہے کیونکہ اپوزیشن نے اس موقع پر احتجاج کا اعلان کررکھا ہے ۔ اس لئے ان کو اپوزیشن کی طرف صلح کا ہاتھ اٹھانا چاہئے اور ان کو اعتماد میں لیکر چلنا چاہئے ۔

FOLLOW US