Sunday October 27, 2024

عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو نئے پاکستان کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی انصافیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈٰسک) پاکستان تحریک انصاف نے اوورسیز پاکستانیوں کو نئے پاکستان کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی۔۔عمران خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خوشخبری دینا چاہوں گا کہ انکے حق رائے دہی کے لیے کی جانے والی پاکستان تحریک انصاف کی کاوشیں کامیاب ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم

 

کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی ۔ جو انتخابات سے قبل بھی عدالت میں زیر سماعت تھی ۔اس کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا تھا۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو موبائل اور کمپیوٹر کے ذریعے ووٹ کی سہولت دی جاسکتی ہے۔ تاہم اس پر گزشتہ روز سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے میں تجاویز جمع کرانے کا حکم دے دیا تھا۔ چیف جسٹس میا ں ثا قب نثار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق بارش کے پہلے قطرے جیسا ہوگا۔ اس حوالے سے آج پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کچھ دیر قبل کئیے گئے اپنے ٹوئیٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو تاریخی خوشخبری سنا دی۔ کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک اثاثہ سمجھے جانے والے سمندر پار پاکستانیوں کو خوشخبری دیتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف نے انکے ووٹ کے حق کی لڑائی جیت لی ہے۔اس حوالے سے سپریم کورٹ نے بھی ہمارے موقف کی تائید کی ہے اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ اس چیز کو الیکٹرانک ذریعے سے ممکن بنائیں۔

FOLLOW US