Sunday October 27, 2024

آشیانہ ہاؤسنگ کیس:آخر کار خادم اعلیٰ کے رائٹ ہینڈ فواد حسن فواد نے سب اگل دیا، شہباز شریف کے کس ساتھی کو طلب کر لیا گیا؟ شریفوں کی سیاست کا دی اینڈ کر دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک)آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد قومی احتساب بیورو نے چیف ایگزیکٹو نشاط چونیاں ملز شہزاد سلیم کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد نیب نے چیف ایگزیکٹو نشاط چونیاں ملز شہزاد سلیم

کو طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کے بیان کی روشنی میں شہزاد سلیم کو طلب کیا گیا۔ شہزاد سلیم ٹیکسٹائل انڈسٹری کی دنیا میں بڑے بزنس مین مانے جاتے ہیں۔مراسلے کے مطابق شہزاد سلیم کو 13 اگست کو دن ساڑھے 10 بجے بلایا گیا ہے۔ نیب نے شہزاد سلیم کو تمام دستاویزی ثبوت ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد سلیم معروف کاروباری شخصیت میاں منشا کے قریبی عزیز بھی ہیں۔ نشاط چونیاں ملز میاں منشا کی ملکیت ہے۔خیال رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز سنہ 2012 میں ہوا، منصوبے کے مطابق پانچ سال میں پچاس ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن دعوے حقیقت میں تبدیل نہ ہو سکے۔گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی، مذکورہ اسکیم سے روابط کے الزام پر تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق کو عہدے سے برطرف کرنے کے لیے قرار داد بھی جمع کروائی تھی۔ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے میں گھپلوں پر نیب سابق ڈی جی ایل ڈی اے

اور پیرا گون سوسائٹی کے اعلیٰ حکام کو طلب کرچکا ہے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کا پہلا مطالبہ سامنے آگیا، حکومت کے حلف اٹھاتے ہی دھاندلی کے الزامات پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سوال اٹھایا کہ آر ٹی ایس کس طرح بند کروائے گئے، کیوں بند ہوئے، پنجاب میں قومی اور صوبائی نشستیں سب سے زیادہ ن لیگ نے جیتیں، حکومت کیوں نہیں بناسکے یہ سب کے سامنے ہے، لوگ جہاز میں پیسوں کے تھیلے لے کر پھر رہے ہیں، ان لوگوں نے پیسوں کے ذریعے منڈی لگائی ہوئی ہے،وہ کالے دھندے میں اپنا منہ کالا نہیں کرسکتے۔صدر شہبازشریف نے کہا ہےکہ این آر او سے متعلق کوئی بات چیت نہیں چل رہی اور نہ کوئی این آر او دینا چاہتا ہے اور نہ کوئی لینا چاہتا ہے۔اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ نوازشریف، کیپٹن (ر) صفدر، مریم اور حنیف عباسی سے ملاقات ہوئی، سب کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جیل میں قید قوم کے لیے بہت بڑی قربانی ہے، وہ لندن سے بیمار اہلیہ کو خدا حافظ کہہ کر آئے، وہ جانتے تھے قید کاٹنا پڑے گی اس لیے وہ اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ قوم کے لیے آئے تھے۔

FOLLOW US