Sunday October 27, 2024

ن لیگ نے پنجا ب اسمبلی میں تحریک انصاف کے مقابلے میں تگڑا نوجوان اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(نیوزڈیسک) نوجوان وزیر اعلیٰ بمقابلہ نوجوان اپوزیشن لیڈر، حمزہ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کی ٹھان لی ۔۔حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی کی بجائے صوبائی اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ اس حوالے سے

تحریک انصاف پنجاب سے منتخب ہونے والے متعدد آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔پنجاب سے آزاد امیدواروں کو تحریک اںصاف میں شامل کروانے میں سب سے اہم ترین کردار جہانگیر ترین نے ادا کیا۔ جبکہ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کر لیے ہیں۔بلکہ تحریک اںصاف مطلوبہ سے بھی کہیں زیادہ نمبرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔فواد چوہدری کا دعوی ہے کہ تحریک اںصاف نے ق لیگ کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے، یوں تحریک انصاف کو پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 180سے زائد ووٹ حاصل ہوگئے ہیں۔اس کے بعد شائد مسلم لیگ ن نے بھی حالات سے سمجھوتہ کرتے ہوئے شکست تسلیم کرلی ہے اور انہیں اندازہ ہوچکا ہے کہ وفاق کے بعد اب پنجاب بھی مسلم لیگ ن کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور اب ن لیگ کسی بھی صوبے میں حکومت بنانے کے قابل نہیں رہی۔تاہم ابھی بھی مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں تگڑی پوزیشن پر موجود ہے اور کسی بھی وقت بازی پلٹنے کی امید میں حمزہ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں ہی رکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے این اے 124 کی نشست چھوڑنے کیلئے درخواست دے دی ہے جس کے بعد حمزہ شہباز پی پی 146 کی صوبائی اسمبلی کی نشست رکھیں گے۔اس صورت میں حمزہ شہباز یا تو کسی معجزے کی امید میں ہیں یا انہوں نے اپوزیشن لیڈر بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

FOLLOW US