Sunday October 27, 2024

دس ،بیس ،25نہیں بلکے کتنے اراکین قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی شمولیت اختیار کرلی تعداد جان کر مخالف جماعتوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)28 آزاد ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروادیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے تاہم

عدالتی فیصلوں کے باعث 849 قومی وصوبائی اسمبلیوں میں سے 815 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں اور 34 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے نوٹی فکیشن روکے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کو 3 دن کےاندر اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا حکم جاری کیا تھا جمعرات کو آزاد امیدواروں کےپاس سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا آخری روز تھا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدوار بیانِ حلفی میں اپنی مرضی ٗدبائو اورلالچ کے بغیر پارٹی میں شامل ہونے کا لکھیں گے جبکہ آزاد ارکانِ اسمبلی کو شامل کرنے والی جماعت کے سربراہ کا الیکشن کمیشن کوتحریری طور پر آگاہ کرنا ضروری ہوگا ٗنومنتخب آزاد ارکان اسمبلی کی شمولیت کے بعد مخصوص نشستیں الاٹ ہوں گی۔

FOLLOW US