Sunday October 27, 2024

نہ وزیراعظم ہائو س نہ پنجاب ہائوس۔۔بلکہ کہاں رہوں گا؟ عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد 18 اگست کو حلف لیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہناتھا کہ عمران خان کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کیلئے تیاریا ں کل سے شروع ہو جائیں گی اور فہرستیں بھی مل جائیں گی، پنجاب کے وزیراعلیٰ اور کابینہ کیلئے مشاورت جاری ہے ۔فواد چوہدری کا کہناتھا کہ عمران

خان نے فیصلہ کیاہے کہ وہ وزیراعظم اور پنجاب ہاوس میں قیام نہیں کریں گے بلکہ منسٹر نکلیو میں رہائش اختیار کریں گے ۔فواد چوہدری کا کہناتھا کہ بنی گالہ میں سیکیورٹی کیلئے جو بارڑ لگائی ہے اور دیگر انتظامات کیے گئے ہیں ان پر جو خرچ آیاہے وہ پارٹی اور عمران خان نے اپنی جیب سے ادا کیاہے اور ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے کا نہیں لگا جبکہ جس گھر میں عمران خان رہیں گے اگر اس میں بھی کچھ تھوڑا بہت کام کروانا پڑتاہے تو وہ بھی اپنی جیب سے ہی کروائیں گے ۔

FOLLOW US