Sunday October 27, 2024

گورنر پنجاب کون ہو گا؟ پی ٹی آئی نے اہم ترین شخصیت کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے اسدقیصر کے نام کا اعلان کر دیاہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور ہوں گے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 13 اگست کو قومی اسمبلی کااجلاس طلب کر لیاگیاہے جس دن قومی اسمبلی کے ممبران حلف اٹھائیں گے

جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے گورنر ”چوہدری محمد سرور “ہوں گے اور وہ فیڈریشن کی نمائندگی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرورکسی بھی طرح کے تعارف کے محتاج نہیں ہیں وہ گورنر رہ چکے ہیں اور اپنے کردار سے بخوبی واقف ہیں ، وہ پنجاب سے بھی پوری طرح واقف ہیں جبکہ وہ نومنتخب ممبران اسمبلی کو بھی اچھی طرح پہنچانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے پی ٹی آئی کو بھر پور ووٹ دیاہے اور آج ہم پنجاب میں تحریک انصاف کو واضح اکثریت حاصل ہو چکی ہے اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں بھی آ چکے ہیں ۔

FOLLOW US