Sunday October 27, 2024

پی ٹی آئی اُمیدوارشوکت یوسف زئی کی جیت کالعدم قرار! اہم ترین حلقے میں الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم جاری کردیا گیا

شانگلہ (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔۔الیکشن کمیشن کی طرف سے پی کے23میں خواتین کے10فیصدسےکم ووٹ کاسٹ کرنےپرانتخابات کالعدم قرار دے دئیے گئے ہیں۔۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن

 

کمیشن حلقےمیں دوبارہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرےگا۔پی کے23 سے پی ٹی آئی امیدوارشوکت یوسفزئی کامیاب قرار ہوئے تھے واضح رہے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 23 شانگلہ I سے پاکستان تحریک انصاف کے شوکت علی 17 ہزار 399 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد رشاد خان 15 ہزار 533 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے متوکل خان 13 ہزار 962 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 34.82 فیصد رہی۔ تاہم اس حلقے میں خواتین کی طرف سے پول کیے گئے ووٹ کا تناسب 10فیصد سے کم تھا۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جس حلقے میں خواتین ووٹ نہیں ڈالیں گی اس حلقے کےنتائج کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔خواتین ووٹرز کا تناسب 10 فیصد ہونا لازمی ہے اگر کسی بھی حلقے میں 10 فیصد سے کم خواتین ووٹرز کی

 

تعداد ہوئی تو اس حلقے کے نتائج کا کالعدم قرار دے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیکشن 9 کے تحت خواتین ووٹ نہیں ڈالیں گی تو حلقہ کا نتیجہ کالعدم قرار دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے ضابط اخلاق کے مطابق خواتین کا حلقے میں 10فیصد ووٹ کاسٹ ہونا ضروری ہے نہیں تو اس حلقے میں الیکشن کمیشن انتخابات کو ملتوی کردیتا ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ آج پی کے 23میں الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔۔الیکشن کمیشن نے پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔

FOLLOW US