Sunday October 27, 2024

عید الاضحی کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پاکستانیو ں کو خوشخبری سنا دی

لاہور (نیوزڈیسک) ذوالحج 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں ( اتوار ) کو ہو گا ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس کراچی میں ہوگا۔جبکہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہونگے، ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے

چاند کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 12اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، جبکہ عیدالاضحی 22اگست کو ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ 11اگست کی دوپہر کو چاند کی پیدائش ہونا شروع ہو جائے گی، جس کے بعد قومی امکانات ہیں کہ 12 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آجائے۔اس طرح ٹھیک دس دن بعد یعنی 22 اگست کو عیدالاضحی ہونے کا امکان ہے۔

FOLLOW US