Sunday October 27, 2024

یہ معصوم لوگ تو میرے بہن بھائی ہیں ۔۔۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے یہ شاندار اعزاز کسے دے دیا ؟ دل خوش کر دینے والی خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنےکہاہے کہ مجھے اپنے بہن بھائیوں کی طرح خواجہ سراؤں سے بھی پیاراورمحبت ہے،میں خواجہ سرائوں کویقین دلاتاہوں کہ عدالت ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی ، وہ جمعرات کویہاں خواجہ سراؤں کے حقوق اور فلاح و بہبودکے موضوع پرمنعقدہ ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے ۔

چیف جسٹس نے کہا خواجہ سرا بھی ہمارے بھائی بہنیں ہیں ان کی محرومی اللہ کی طرف سے ہے مگرافسوس ہمارا رویہ ان کے ساتھ مناسب نہیں ہوتا جس سے ان کی محرومی بڑھ جاتی ہے، انہوں نے کہا خواجہ سرا جب پیدا ہو جاتے ہیں تو اپنے گھر سے دور کر دیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو ذریعہ معاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ہم خواجہ سراؤں کے حقوق کے مکمل تحفظ کے ساتھ خواجہ سراؤں کے احترام کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ی گئیں۔تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ ٹرانس جینڈر پرسنز(پروٹیکشن آف رائٹس)،ایکٹ 2018 کے تحت ٹرانس جینڈر بچوں کو سکولوں میں مساوی حقوق حاصل ہوں گے اس ضمن میں تعلیمی اداروں میں خواجہ سرا بچوں کے داخلے کو بھی یقینی بنایا جائے جس سے شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا اور انرولمنٹ اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ سکولوں میں داخلہ کے وقت جنس کے کالم میں خواجہ سرا کو بھی شامل کیا جائے گا۔ جائیداد میں حصہ ،شناختی کارڈ کا اجرا، ووٹ کا حق، باعزت زندگی کیلئے نوکریوں کی فراہمی کے مواقع کے بعد مساوی تعلیم کا حق معاشرے کے بے توقیر خواجہ سراوں کو معاشرے میں باعزت مقام دے سکتا ہے۔ شاید حقیقی تبدیلی کا یہی نکتہ آغازہو۔ (س)

FOLLOW US