Sunday October 27, 2024

تبدیلی کی طرف پہلا قدم ! تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی پروٹوکول میں کمی کیلئے کیا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ؟ جانئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : پاکستان تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جس کے لیے نمبرز گیم بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے عام انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے پالیسی خطاب میں عوام سے کئی وعدے کئے جن میں سے ایک وعدہ اپنے خرچے کم

 

کرنا اور پروٹوکول میں کمی کرنا ہے ، عمران خان نے کہا تھا کہ میں عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کروں گا اور اسی کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آتے ہی پروٹوکول میں کمی کے لیے بلیو بُک میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم سمیت ملک کے اہم عہدیداروں کے پروٹوکول کو کم کرنے کے لیے روایتی بلیو بُک میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ صدر مملکت ، وزیراعظم ، چیئر مین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اہم حکومتی عہدیداروں ک وطے شدہ بلیو بُک کے مطابق پروٹوکول دینے کی پابند ہے ۔ کسی اہم شخصیت کی خواہش کے باوجود انتظامیہ ہر صورت بلیو بُک کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی پابند ہے۔ لیکن اب

 

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سادگی کو اپناتے ہوئے غیر ضروری پروٹوکول کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے انتظامی افسروں اور قانونی ماہرین نے بتایا کہ اگر وہ اس پر عمل کروانا چاہتے ہیں تو انہیں پروٹوکول کی بلیوبُک میں تبدیلیاں لانا ہوں گی جس کے بعد عمران خان نے اپنی پارٹی کے اہم عہدیداروں سے مشاورت کی اور انہیں ٹاسک دیا کہ وہ بلیو بُک میں تبدیلی کے لیے سفارشات مرتب کریں۔ لہٰذا اقتدار میں آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلیو بُک میں ترمیم کرکے روایتی پروٹوکول کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اُمید کی جا رہی ہے کہ صدر مملکت ، وزیراعظم سمیت تمام اہم حکومتی عہدیداروں کا روایتی پروٹوکول ختم کردیا جائے گا اور پروٹوکول کے نئے قواعد و ضوابط جاری کئے جائیں گے جس سے سادگی کو فروغ دیا جائے گا اور یوں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان عوام سے کیا اپنا وعدہ بھی پورا کریں گے۔

FOLLOW US