Sunday October 27, 2024

قومی و صوبائی اسمبلیوں پر 53 خاندانوں کا راج ، کون کون سے بڑے نام شامل؟ عوام کو حیران کر دینے والی خبر

لاہور (ویب ڈیسک)چاروں صوبوں سے 53 خاندانوں کے 107افراد بیک وقت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے جبکہ ماضی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی کرنے والے 21 خاندانوں کے 57سابق ایم این اے اور84 ایم پی ایزعام انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے کے باعث

پارلیمانی ایوانوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ نئی اسمبلیوں میں کئی خاندانوں کے باپ بیٹا، میاں بیوی، ماں بیٹا، ماموں بھانجا، چاچا بھتیجا، سسر داماد، ماں بیٹی، سگی بہنیں، سگے بھائی ،سالا بہنوئی، اور دیگر رشتہ دار ایک ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ایوانوں میں بیٹھیں گے۔ سندھ سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلی بار قومی اسمبلی میں اپنے والد سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ قومی اسمبلی کے ایوان میں بیٹھیں گے۔ کے پی سے پی ٹی آئی کے پرویز خان خٹک اور ان کے داماد عمران خان خٹک قومی اسمبلی میں ایک ساتھ حلف اٹھائیں گے۔ لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک اپنی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور اپنے صاحبزادے علی پرویز ملک کے ساتھ قومی اسمبلی کے ایوان میں بیٹھیں گے۔ جہلم سے پی ٹی آئی کے دو کزن چودھری فرخ الطاف اور چودھری فواد احمد ، ملتان سے پی ٹی آئی کے مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے بھانجے پیر ظہور حسین قریشی اور بیٹے زین قریشی ، رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے دوبھائی مخدوم مرتضیٰ محمود اور مصطفیٰ محمود ایک ساتھ ایوان میں بیٹھیں گے۔ڈیرہ غازی خان کے لغاری خاندا ن کے پی ٹی آئی کے سردار جعفر خان لغاری

اور محمد خان لغاری بیک وقت قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔گجرات سے مسلم لیگ (ن)کے چودھری حسین الٰہی اپنے پھوپھا اٹک سے پی ٹی آئی کے میجر (ر)طاہر صادق کے ساتھ پارلیمینٹ کا حلف اٹھائیں گے۔مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کی طاہرہ اورنگ زیب اپنی بیٹی مریم اورنگ زیب کے ساتھ قومی اسمبلی بیگم عشرت اشرف پنجاب اسمبلی اور ان کی صاحبزادی زیب جعفر قو می اسمبلی کے ایوان میں ہوں گی۔جھنگ سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ نذیر سلطان کے صاحبزادے امیر سلطان اپنے رشتے کےچچا صاحبزادہ محبوب سلطان کےساتھ قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔اسی طرح راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے چودھری غلام سرور قومی اسمبلی اور ان کے بھتیجے عمار صدیق پنجاب اسمبلی ، سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن)کے ارمغان سبحانی قومی اسمبلی اور ان کے کزن خوش اختر سبحانی پنجاب اسمبلی لاہور سے مسلم لیگ (ن)کے میاں شہباز شریف قومی اسمبلی اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی ، سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کے رانا شمیم احمد قومی اسمبلی اوران کے صاحبزادے رانا عبدالستا ر پنجاب اسمبلی گجرات سے مسلم لیگ (ق) کے چودھری حسین الٰہی قومی اسمبلی اور ان کے پھوپھا چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی قصور سے مسلم لیگ (ن)

کے رانا اسحاق خان قومی اسمبلی اور ان کے کز ن رانا محمد اقبال خان پنجاب اسمبلی، ملک رشید احمد قومی اسمبلی اور ان کے خاندان کے ملک محمد احمد خاں اور احمد سعید خاں پنجاب اسمبلی، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ قومی اسمبلی اور ان کی اہلیہ آشفہ ریاض پنجاب اسمبلی، جھنگ سے غلا م بی بی بھروانہ قومی اسمبلی اور ان کی والدہ سلیمہ بی بی بھروانہ پنجاب اسمبلی، وہاڑی سے پی ٹی آئی کے اورنگ زیب کھچی قومی اسمبلی اور جہانزیب خاں کھچی پنجاب اسمبلی رحیم یار خا ں سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ محمود اور مصطفیٰ محمود قومی اسمبلی ان کے کزن عثمان محمود پنجاب اسمبلی، پی ٹی آئی کے خسرو بختیار قومی اسمبلی ان کے بھائی ہاشم جوان بخت پنجاب اسمبلی ، مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے نوابزادہ افتخار علی خاں قومی اسمبلی اور ان کے بھائی پی ٹی آئی کے نوابزادہ منصور علی خاں پنجاب اسمبلی، خانیوال سے سید فخرامام قومی اسمبلی اور ان کے کزن سید خاور علی شاہ پنجاب ا سمبلی، راجن پور سے سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کے صاحبزادے ریاض محمود مزاری قومی اسمبلی اور ان کے پوتے دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی،

مظفر گڑھ سے پی ٹی آئی کے باسط سلطان بخاری قومی اسمبلی اور ان کے سسر خانیوال سے سید خاور علی شاہ پنجاب اسمبلی، راجن پور سے پی ٹی آئی کے سردار نصراللہ خاں دریشک قومی اسمبلی اور ان کے صاحبز ادے حسنین بہادر دریشک کے علاوہ ان کے خاندان کے احمد علی دریشک فاروق امان دریشک پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے۔ اوکاڑہ سے مسلم لیگ (ن) کے معین وٹو قومی اسمبلی اور نورالامین وٹو پنجاب اسمبلی، قصور سے پی ٹی آئی کے سردار طالب نکئی قومی اسمبلی ان کے برادرنسبتی سردار آصف نکئی پنجاب اسمبلی اوکاڑہ سے مسلم لیگ (ن) کے ریاض الحق قومی اسمبلی اور منیب الحق پنجاب اسمبلی پاکپتن سے مسلم لیگ (ن) کے رضا مانیکا قومی اسمبلی اور ان کے کزن پی ٹی آئی فرخ ممتاز مانیکا پنجاب اسمبلی خانیوال سے مسلم لیگ (ن) کے محمد خاں ڈاہا قومی اسمبلی، ان کے کزن نشاط احمد ڈاہا پنجا ب اسمبلی، بہاولپور سے مسلم لیگ ن کے ریاض پیرزادہ قومی اسمبلی اور کاظم پیرزادہ پنجاب اسمبلی، سرگودھا سے منیب سلطان چیمہ ، رشتہ کے ماموں سردار آصف نکئی اور سرگودھا سےفیصل فاروق چیمہ ایک ساتھ پنجاب اسمبلی،ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ(ن) کے سردار امجد کھوسہ قومی اسمبلی اور

سردار محسن عطاء کھوسہ پنجاب اسمبلی، فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے چوہدری ظہیر الدین اور ان کےبھائی علی اختر دونوں پنجاب اسمبلی، گوجرانوالہ سے مسلم لیگ(ن) کے چوہدری اختر علی کے سمدھی رانا محمد اقبال خاں پنجاب اسمبلی، قصور سے رانا محمد اسحاق خاں اور ان کے رشتہ دار، اوکاڑہ سے رائو اجمل خاں دونوں قومی اسمبلی، قصورسے رانا محمد اقبال خاں اور ان کے سمدھی چودھری ظہیر الدین، فیصل آباد سے پنجاب اسمبلی، اس طرح سپیکر رانااقبال خاں اپنے دونوں سمدھیوں مسلم لیگ (ن) چودھری اختر علی اور پی ٹی آئی کے چودھری ظہیر الدین اور لاہور سے مسلم لیگ(ن) کے خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ سعد رفیق دونوں بھائی پنجاب اسمبلی میں ایک ساتھ بیٹھیں گے۔ کے پی سے پی ٹی آئی کے گوہر ایوب خاں قومی اسمبلی جبکہ ان کے کزن اکبر ایوب خاں اور ارشد ایوب خاں کے پی اسمبلی، خیر پور سے پیپلز پارٹی کی سیدہ نفیسہ شاہ قومی اسمبلی اور ان کے والد سید قائم علی شاہ سندھ اسمبلی، مٹیاری سے پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزمان قومی اسمبلی جبکہ مخدوم محبوب الزمان اور مخدوم رفیق الزمان سندھ اسمبلی، ٹھٹھہ اور سجاول سے پیپلز پارٹی کے ایاز شیرازی قومی اسمبلی جبکہ ریاض شیرازی

اور شاہ حسین شیرازی سندھ اسمبلی، بدین سے جی ڈی اے کی بیگم فہمیدہ مرزا قومی اسمبلی، ان کے صاحبزادے حسنین علی مرزا سندھ اسمبلی، میر پور خاص سے پیپلز پارٹی کے منور علی تالپور قومی اسمبلی، ان کی اہلیہ فریال تالپور لاڑکانہ سے سندھ اسمبلی، گھوٹکی سے علی محمد خاں مہر قومی اسمبلی جبکہ ان کے خاندان کے علی گوہر مہر جی ڈی اے اور علی نواز مہر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی، آصف علی زرداری کی بہنیں نواب شاہ سےعذرا افضل پیچوہو اور لاڑکانہ سے فریال تالپور سندھ اسمبلی میں بیٹھیں گی۔ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خاں جمالی کے صاحبزادے عمر خاں جمالی اور ان کے خاندان کے باپ کے سابق وزیراعلیٰ جان محمد خاں جمالی دونوں بلوچستان اسمبلی، ڈیرہ بگٹی سے جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی قومی اسمبلی اور گہرام خاں بگٹی بلوچستان اسمبلی، متحدہ مجلس عمل کے امیر مولانا فضل الرحمنٰ کے صاحبزادے اسد محمود قومی اسمبلی اور بھائی مولانالطف الرحمٰن کے پی اسمبلی کے ایوانوں میں اپنے حلقوں اور خاندانوں کی نمائندگی کرینگے۔

FOLLOW US