لاہور (نیوزڈیسک) نگران حکومت ایون فیلڈ فلیٹ ضبط کروانے میں ناکام ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی لندن جائیداد ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمد میں نگران حکومت ناکام ہو گئی۔ 3 ہفتے گزرنے کے باوجود وزارت خارجہ کولندن فلیٹ ضبط کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی۔ وفاقی حکومت کو احتساب
عدالت نے ایون فیلڈ کے چاروں اپارٹمنٹس ضبط کرنے کا حکم دیا تھا ۔اس کے باوجود نگران حکومت کی جانب سے وزارت خارجہ کولندن فلیٹ ضبط کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی۔ احتساب عدالت نے وفاقی حکومت کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نیب آرڈیننس کے سیکشن 10اے کے تحت ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومت نوازشریف کے لندن فلیٹس ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمد کرائے گی۔یاد رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کچھ روز قبل میڈیا پر یہ خبریں آئی تھیں کہ ایون فیلڈ ہاؤس کو بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایون فیلڈ فلیٹس کی فروخت کے لیے پراپرٹی ڈیلرز کی آمد و رفت جاری ہے۔ ملکان کی طرف سے ایون فیلڈ فلیٹس کو جلد فروخت کرنے یا پھر کرائے پر دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔جس کے بعد شریف خاندان کی ایون فیلڈ فلیٹس بیچنے کی کوشش کے بعد نیب متحرک ہو گیا ۔تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ نگران حکومت تو ایون فیلڈ فلیٹس ضبط کرنے میں ناکام رہی ہے اور نظریں عمران خان پر لگا لی ہیں۔کہ اگلی حکومت ہی ایون فیلڈ فلیٹس کو ضبط کرنے کا کام کرے گی۔۔الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف نے واضح اکثریت حاصل کی ہے جس کے بعد عمران خان پاکستان کے اگلے متوقع وزیراعظم ہوں گے۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 11 اگست کو بطور وزیراعظم حلف اٹھائیں گے۔