Monday May 20, 2024

ن لیگ کی مرکزی قیادت کی ہنگامی پریس کانفرنس،پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق اہم اعلانات

لاہور (نیوزڈیسک)شہبازشریف کی صدارت پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں تمام ارکان موجود تھے۔جب ایوان سجے گا تو ہر کرسی سے آواز اٹھے گی کہ یہ جعلی الیکشن ہیں۔پولنگ ایجنٹس کو کمرے میں بند کیا گیا،فارم 45 نہیں دیے گئے۔دھاندلی زدہ الیکشن کے باوجود مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت ہے۔جب نوازشریف وزیراعظم بنے تھےتوان کو کہا گیا تھا کہ کے پی

 

میں حکومت بنائیں۔نوازشریف نےاصولوں کوپروان چڑھایا، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دی۔نوٹوں کی بوریاں کھول کر آج ایک شخص لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہا ہے۔۔پاکستان کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے ، پاکستان پر رحم کریں۔۔رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ ہمارے 130 اراکین منتخب ہوئے جس میں سے آج 121اجلاس میں مصروف تھے اور جو نہیں آ سکے وہ کسی سیاسی یا نجی مصروفیت کے باعث نہیں آ سکے اور انہوں نے اس حوالے سے اطلاع بھی دی ۔اس موقع پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ میاں شہباز شریف اور نواز شریف مل کر پنجاب میں قائد ایوان کا فیصلہ کریں۔اس کے علاوہ میاں نواز شریف اور انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے تشوشیش کا اظہار کیا ہے ۔پارٹی کا ہر رکن ووٹ کو عزت دو اور خدمت کو ووٹ دو کے نعرے کے ساتھ کھڑا ہے۔اس کے علاوہ موجودہ انتخابات میں غیر جمہوری قوتوں کی انتخابات میں دخل اندازی کی مذمت کی۔ہم اکثریتی پارٹی ہیں ہمیں حکومت سازی کا موقع دیا جائے۔ہم حکومت سازی کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اور اپنے حق کے لیے ہر فورم پر جائیں گے۔اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کیونکہ ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔یہ موقع نادر موقع ہے لیکن ہم نے تحفظات کے باوجود جمہوریت کو گنجائش دی ہے۔

FOLLOW US