Saturday November 2, 2024

عمران خان کی لندن آمد پر ایسا استقبال کریں گے جیسا تاریخ میں کسی وزیراعظم کا نہیں ہواہوگا، برطانوی شخصیت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف برطانوی کاروباری شخصیت اور عمران خان کے ساتھی صاحبزادہ جہانگیر نے تاریخی اعلان کر دیا۔صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کے بعد لندن آمد پر عمران خان کا ایسا استقبال کریں گے جیسا تاریخ میں کسی پاکستانی وزیراعظم کا نہیں ہواہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 2018 کے

انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرچکی ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے کےلیے جوڑکر رہی ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا بتانا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے اور اب تک پاکستان تحریک انصاف کو مرکز میں حکومت بنانے کے لیے 165 اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔تحریک انصاف کی اکثریت ہونے کے بعد عمران خان یقینی طور پر پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری کی جانب سے بھی عمران خان کو تہنیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔سب سے پہلے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اب دیگر ممالک کی جانب سے بھی خیر سگالی کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی کمیونٹی بھی اپنے نئے وزیر اعظم کو لے کر خاصی پرجوش دکھائی دیتی ہے اور امید ظاہر کررہی ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں بڑی تبدیلی وقوع پذیر ہوگی۔اس موقع پر عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور معروف پاکستانی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہوزیراعظم بننے کے بعد لندن آمد پر عمران خان کا ایسا استقبال کریں گے جیسا تاریخ میں کسی پاکستانی وزیراعظم کا نہیں ہواہوگا۔انکا کہنا تھا کہ ہیتھرو ائیرپورٹ سے لندن کے معروف برج تک ہر جگہ لوگوں کا ہجوم ہوگا اور ہم جلوس میں عمران خان کو لے کے چلیں گے جو آج تک نہیں ہو سکا۔

FOLLOW US