اسلام آباد (وئب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف عوام کے سامنے اُٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے عوام کی جانب سے بھی خوب پذیرائی ملی لیکن عمران خان کی اس خواہش کی تکمیل صدر مملکت ممنون حسین کی منظوری سے مشروط ہے۔
عمران خان کی یہ خواہش ایوان صدر سے منظوری کے بعد ہی پوری ہو سکے گی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حلف برداری تقریب ڈی چوک یا کسی عوامی مقام پر منعقد کرنے کے لیے ایوان صدر کو درخواست ارسال کرے گی۔ ایوان صدر کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن وزارت داخلہ کو سکیورٹی انتظامات کے لئے ہدایت کرے گی۔ لیکن سکیورٹی اداروں کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس بھی عوامی مقام پر حلف برداری کی تقریب کے انعقاد میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کی حلف برداری کی تقریب عوامی مقام یا ڈی چوک میں منعقد کرنے کی خواہش سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پوری ہو سکے گی، قبل ازیں وزارت داخلہ سکیورٹی اداروں سے کلیئرنس طلب کرے گی اور سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر ضلعی انتظامیہ کو انتظامات کی ہدایت کی جائے گی ۔ جس کے بعد طے شدہ عوامی مقام پر وزارت عظمیٰ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔عمران خان کی عوامی مقام پر عوام کے سامنے حلف لینے کی خواہش اب ایوان صدر کی منظوری اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے سکیورٹی کلئیرنس کے بعد ہی پوری ہوسکے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر سے منظوری اور
سکیورٹی کلئیرنس کے بعد حلف برداری کی تقریب کے انعقاد کے لیے ڈی چوک یا پھر پریڈ گراﺅنڈ کے آپشن پر غور کیا جائے گا۔۔پاکستان تحریک انصاف کے حامی اور عام انتخابات 2018ء میں کپتان کی پارٹی کو ووٹ دینے والوں نے بھی کپتان کی اس خواہش کو خوب سراہا اور کہا کہ ایسی خواہش کا اظہار کوئی عوامی نمائندہ ہی کر سکتا ہے جسے اپنی عوام سے حقیقی طور پر لگاﺅ ہو ۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے ،مطابق عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے2002 کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی ملک کے معروف ماہر علم نجوم منور علی اس سے قبل امریکہ کے عراق پر حملہ کرنے اور امریکہ کی اتحادی افواج کے افغانستان میں گوریلا جنگ سے تنگ آکر افغانستان چھوڑنے کی کوشش کی بھی پیش گوئی کر چکے ہیں اور یہ پیشگوئیاں وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ درست ثابت ہوئی ہیں ماہر علم نجوم منور علی نے عمران خان سے متعلق جو پیش گوئی کی تھی 16سال کے بعد وہ پیش گوئی سچ ثابت ہوئی ہے انہوں نے عمران خان کے کامیاب ہونے اورجن حالات کاانہیں سامنا کرنا پڑے گا اس کے بارے میں علم نجوم منور علی نے کہا ہے کہ وہ دنیا میں ایک طاقتور ملک کے حکمران کی شکل میں ابھریں گے اور ترک کے صدر طیب اردگان کی طرح مضبوط
اور طاقتورحکمران ثابت ہونگے اور انکے فیصلے ملک و قوم کے لئے انتہائی اہم ہونگے انکی پالیسیوں سے ملک ایک طاقتور مملکت کے طور پرپوری دنیا میں شناخت حاصل کرے گااوردنیا بھر میں پاکستان کے گرین پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گاعلم نجوم منور علی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گااور امریکہ کا جھکاؤ پاکستان کی طرف ہوگاجبکہ ملک کے تمام اہم ادارے مضبوط ہونگے کرپشن کا خاتمہ ہوگااورملک کے لٹیرے انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت سوئزر لینڈ سے واپس لانے میں کامیاب ہو جائیں گے علم نجوم منور علی نے مزید پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت کو استحکام حاصل ہو جائیگااورنواز شریف کی پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی جبکہ متحدہ مزیدابتری کا شکار ہو جائے گی اور گراف نیچے آئے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ملک کے چاروں صوبوں میں جڑیں مضبوط ہوں گی اور کراچی میں تحریک انصاف کی عوامی حمایت پہلے سے زیادہ ہوگی علم نجوم منور علی نے کہا کہ زرداری دور حکومت کے نقصانات سے پیپلز پارٹی انتشار کا شکار ہو جائے گی جبکہ بلاول بھٹو کوپیپلز پارٹی کی ساکھ بچانے کے لئے بہت زیادہ جدو جہد کرنی پڑیگی۔