Saturday November 2, 2024

عمران خان کا این اے 131لاہور کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ، سعید رفیق نے ایسا چیلنج کر دیا کہ کپتان خوفزدہ ہو جائیں گے

لاہور (نیوزڈیسک ) عمران خان کا این اے 131لاہور کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ، سعید رفیق نے ایسا چیلنج کر دیا کہ کپتان خوفزدہ ہو جائیں گے.. پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کی این اے 131 سمیت دیگر چار نشستیں چھوڑ نے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ وہ قومی اسمبلی کیلئے اپنی میانوالی کی نشست رکھیں گے تاہم اس پر اب خواجہ سعد رفیق بھی میدان میں آ

گئے ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کو چیلنج دے دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ” عمران خان نے این اے 131 جعلسازی سے جیتا ، حلقے میں عمران خان نے پنکچر نہیں لگوائے تو کس چیز کا ڈر ہے ، سیٹ چھوڑنے کی بجائے عمران خان این اے 131 میں ری کاؤنٹنگ کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دیں ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ این اے 95 میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے اور دیگر 4 نشستیں چھوڑ دیں گے۔جس کی تصدیق عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کی ہے ۔عمران خان نے اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لاہور میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، بنوں میں جے یو آئی (ف) کے اکرم درانی اور کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رضا علی عابدی کو شکست دی تھی۔یاد رہے کہ عمران خان نے انتخابات سے قبل میانوالی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میانوالی کے عوام کی وجہ سے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر بنے اس لیے کامیابی کی صورت میں میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کی این اے 131 سمیت دیگر چار نشستیں چھوڑ نے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ وہ قومی اسمبلی کیلئے اپنی میانوالی کی نشست رکھیں گے تاہم اس پر اب خواجہ سعد رفیق بھی میدان میں آ گئے ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کو چیلنج دے دیاہے ۔

FOLLOW US