اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نئی حکومت کے آتے ہی 19اہم ممالک میں تعینات سفراء اور ہائی کمشنرزکی تبدیلی کا امکان ، امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی،مراکو میں نادر چوہدری نان کیرئیر ڈپلومیٹ،برونائی میں طارق رشید خان ، ہوانا میں
کامران شفیع سیاسی بنیادوں پر تعینات ، دنئی میں قونصل جنرل برگیڈئر (ر) جاوید حسن کو بھی مستعفی ہونا ہو گا ، کنیڈا میں میں ہائی کمشنر طارق عظیم خان کو بھی مستعفی ہو نا ہو گا۔ سفارتی زرائع کے مطابق نئی حکومت کے آتے ہی 19اہم ممالک میں تعینات سفرا اور ہائی کمیشرز کی تبدیلی کا امکان ہے کیو نکہ متعدد نان کیرئیر ڈپلومیٹس کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ، نئی حکومت کے آنے پر سابق حکومت کے تعینات سفرا اور ہائی کمشنرزمستعفی ہو جاتے ہیں ۔ مراکو میں تعینات سفیر نادر چوہدری ، امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نان کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں ۔برونائی میں طارق رشید خان ، ہوانا میں کامران شفیع سیاسی بنیادوں پر تعینات ، دنئی میں قونصل جنرل برگیڈئر (ر) جاوید حسن کو بھی مستعفی ہونا ہو گا ، کنیڈا میں میں ہائی کمشنر طارق عظیم خان کو بھی مستعفی ہو نا ہو گا۔سعودی عرب میں تعینات ایڈمرل (ر) ہشام بن صدیق کو بھی مستعفی ہونا ہو گا ۔ چین میں تعینات سفیر مسعود خالد ریٹائر ہونے کے باوجود دو بار توسیع لے چکے ہیں ۔