اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری سرور کو وزارت خارجہ کا قلمدان دئیے جانے کا امکان،سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو پانی وبجلی کی وزارت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی نئی کابینہ میں وزارتیں ان لوگوں کو ہی دی جائیںگی جو اپنے اپنے شعبے میں ماہر ہوں گے۔چوہدری سروربرطانوی پارلیمنٹ کے
ممبر رہے ہیں اور ان کے بیرون دنیا سے اچھے تعلقات ہیں،یورپی ممالک اور امریکہ تک وہ اپنا گہرا اثرورسوخ رکھتے ہیں، مادر وطن کی خدمت کی تڑپ انہیں برطانیہ سے پاکستان لے آئے تھی، (ن) لیگ نے انہیں پنجاب کا گورنر بناکر ان کے اختیارات محدود کردئیے جس کی وجہ سے وہ خاطر خواہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکے اور جلد ہی انہوں نے ن لیگ سے اپنی راہیں جدا کرلیں اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی،کم وقت میں انہوں نے تحریک انصاف میں مقبولیت حاصل کی،کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔