لاہور (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ 129 لاہور میں ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی روک دی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کی جیت برقرار ہے ۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق دوبارہ گنتی کا حکم رزلٹ مکمل نہ ہونے کی صورت میں تھا، اس لیے رزلٹ مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ہم نےعبدالعلیم
خان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے لیے 40بیگز کھولے لیکن ہر بیگ کو کھولنے پر خاطر خواہ اضافہ نظر نہیں آیا۔ایاز صادق اور عبدالعلیم خان کے درمیان ووٹوں کا فرق تقریبا 10000 تک جانے کا امکان تھا جس کی وجہ سے گنتی رکوا دی گئی۔حلقے سے (ن) لیگ کے ایاز صادق 103021ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان نے 94879ووٹ حاصل کئے۔