سرگودھا(ویب ڈیسک) سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 سے پی ٹی آئی کے نا کام امیدوار ندیم افضل چن کو اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ندیم چن کو عمران خان سے ملاقات کے لئے بنی گالا بلوایا لیا گیا. جن سے عمران خان کی متعدد ملاقاتیں ہیں اور، انہیں پارٹی میں اہم ذمہ داری دیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے دوران
الیکشن عمران جان ان کے آبائی گاوں منڈ مکو ان کے گھر بھی ائے اور جلسہ سے خطاب کیا۔ جبکہ دوسری جانب وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق تحریک انصاف کا بنی گالہ میں اجلاس جاری میں جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں چاروں صوبوں اور پارٹی کی مرکزی قیادت شریک ہے جب کہ عمران خان نے آئندہ 2 روز کے لیے مبارکباد دینے کے لیے آنے والے مہمانوں سے ملاقات بھی ملتوی کردی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں مصروف بابر اعوان کو بھی فون کر کے فوری طور پر بنی گالہ طلب کیا، جن سے حکومت سازی سے متعلق اہم معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔بنی گالہ میں آج ہونے والے اجلاس
کے دوران وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے علاوہ خیبرپختونخوا میں اکثریت کے باوجود وزارت اعلی کے معاملے پر ڈیڈ لاک اور پنجاب میں وزیراعلی کے نام پر چہ مگوئیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں وزیراعلی کے لیے کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے جب کہ پارٹی قیادت وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ نمبر حاصل کرنے کے لیے مطمئن ہوچکی ہے۔اجلاس میں شرکت کے لیے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عاطف خان کو بھی طلب کیا گیا جب کہ پنجاب میں وزیراعلی کے لیے علیم خان کا نام سامنے آنے کی خبریں سامنے آنے پر انہیں بھی اجلاس میں شریک ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل خبریں سرگرم تھیں کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عہدے کے لیے پرویز خٹک اور عاطف خان نے کوششیں تیز کردی ہیں جب کہ عمران خان پرویز خٹک کو وفاق میں لانا چاہتے ہیں تاہم وہ دوبارہ وزیراعلی بننے کے خواہشمند ہیں۔