Saturday November 2, 2024

وزیراعظم بننے کےلئے نمبر گیم کا مرحلہ شروع ہو گیا عمران خان کو اب کیا کرنے ہو گا ، دلوں کی دھڑکیں تیز ہو گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وزیراعظم بننے کے لیے اتحادیوں کو ساتھ ملانے کے باوجود انہیں مزید 6 ارکان کی حمایت درکار ہوگی جس کے لیے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی اسمبلی کا ایوان 342 ارکان اسمبلی پر

مشتمل ہے جس میں 272 جنرل نشستیں ، 60 خواتین کی خصوصی نشستیں اور اقلیتوں کی 10 نشستیں شامل ہیں مگر حکومت بنانے کے لیے کل جنرل نشستوں 272 کے حساب سے سادہ اکثریت چاہیئے جو 137 کی تعداد بنتی ہے۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے لیے اس وقت بڑا چیلنج جنرل نشستوں پر منتخب 137 ارکان کی سادہ اکثریت حاصل کرنا ہے، چیئرمین تحریک انصاف 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے اب انہیں 4 نشستیں خالی کرنا پڑیں گی۔تحریک انصاف کے طاہر صادق اور غلام سرور خان بھی قومی اسمبلی کی دو دو نشستوں سے کامیاب ہوئے، انہیں بھی ایک ایک نشست چھوڑنا پڑے گی۔سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے جیتے، اگر انہوں نے صوبائی نشست رکھی تو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنا پڑے گی، یوں تحریک انصاف کے پاس 108 کا عدد رہ جائے گا۔تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ ق کی 4 نشستیں ہیں جس میں سے دو نشستوں پر کامیاب ہونے والے

FOLLOW US