اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم ایم اے کے صدر فضل الرحمان نے بنوں میں عمران خان کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر ایم ایم اے مولانا فضل الرحمان بنوں میں عمران خان کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑیں گے جس کے لئے انھوںنے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی بھی مدد
مانگ لی ہے۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے اپنے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو حلف اٹھانے کی ہدایات دے دی ہیں۔ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے اپنے اراکین کی جانب سے حلف نہ اٹھائے جانے کا عندیہ دے دیا تھا۔