لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے گیم نمبر مکمل ہو چکے ہیں وہ خلائی مخلوق سے بچانے کیلئے آزاد امیدواروں کا نام فی
الحال سامنے نہیں لائیں گے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے آزاد اراکین سے رابطے مکمل ہو چکے ہیں اور وہ جلد آزاد اراکین کے ساتھ مل کر مشترکہ پریس کانفرنس کرینگے جس میں آزاد اراکین ن لیگ کی حمایت کا اعلان کرینگے۔