Saturday November 2, 2024

نئی تاریخ رقم ہو گئی:عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کون سی شخصیات شامل کی گئی ہیں؟ دنگ کر دینے والے نام سامنے آ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق نئی تشکیل پانے والی حکومت میں اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیات شامل کرنے کا عمران خان نے فیصلہ کیا ہے۔ متوقع وزیر دفاع ڈاکٹر شیریں مزاری نے لندن سکول آف اکنامکس سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے

برطانیہ کے اسی تعلیمی ادارے سے ڈبل ایم ایس سی ملٹری سائنس اور پولیٹیکل سائنس میں کی ہوئی ہے امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری انہوں نے حاصل کر رکھی ہے۔ عمران خان جو پاکستان کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے والے ہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور اور رائل گرائمر سکول انگلینڈ سے حاصل کی وہ اکسفورڈ یونیو ر سٹی سے فلاسفی سیاسیات اور معاشیات کے گریجو یٹ ہیں انگلینڈ کے رائل کالج آف فزیشنز نے ان کو آنریری فیلو شپ دے رکھی ہے۔ متوقع وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی ایف سی کالج لاہور سے ہسٹری میں گریجویشن کی کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے قانون اور سیاسیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد جن کے نام قرعہ فال وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے نکل سکتا ہے نے ابتدائی تعلیم کنیرڈ کالج لاہور سے حاصل کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا وہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال لاہور گنگا رام ہسپتال لاہور میں پروفیسر آف گائنا کالوجی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں پنجاب کے امکانی گورنر چوہدری محمد سرور

نے یونیورسٹی آف فیصل آباد سے گریجویشن کی یونیورسٹی آف گلاسگو سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی وہ پہلے پاکستانی تھے جو برطانوی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے برٹش پارلیمنٹ کے ممبر کا حلف قرآن پاک پر لیا۔ نئی قومی اسمبلی کے متوقع سپیکر ڈاکٹر عارف علوی نے بی ڈی ایس (ڈینٹسٹ) کی ڈگری ڈیمونٹ لاہور سے حاصل کی یونیورسٹی آف مشی گن امریکہ سے ایم اے پروسٹھو ڈانٹکس میں ایم اے کی ڈگری لی سان فرانسسکو امریکا سے آرتھو ڈانٹسٹ میں ایم اے کیا۔ اس طرح نئی بننے والی عمران خان حکومت میں چھ اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیات شامل ہوں گی۔

FOLLOW US