Saturday September 21, 2024

تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والے تمام سیاسی رہنما نا اہل ہونے والے ہیں ملک کے معروف ترین صحافی نے اپنا شو دوبارہ شروع ہوتے ہی کپتان کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنا شو دوبارہ شروع ہوتے ہی عمران خان کےلئے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دیگر سیاسی جماعتوں سے شامل ہونے والے بہت سے

رہنما نا اہل قرار دیے جانے والے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناتھا کہ دوسری سیاسی جماعتوں سے آنے والے یہ لوگ اگر ایسا سمجھ رہے ہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہو کر یہ ڈرائی کلین ہو جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ۔ انھوںنے کہا کہ آنے والے دن تحریک انصاف کےلئے مشکل ثابت ہوں گے کیونکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں مل کر پی ٹی آئی کے خلاف مہم چلائیں گی ۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے اثاثوں کو بھی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ بلاول بھٹو کے 8لاکھ روپے مالیت کے پلاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ کراچی کے ڈیفنس میں تو اتنے کا ایک کھوکھا بھی نہیں ملتا ۔ بے نظیر کی جانب سے پراپرٹی گفٹ کیے جانے کے موقف پر بھی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے یہ کیا تماشہ بنا رکھا ہے ۔ بلاول بھٹو کے 8لاکھ روپے مالیت کے پلاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ کراچی کے ڈیفنس میں تو اتنے کا ایک کھوکھا بھی نہیں ملتا ۔ بے نظیر کی جانب سے پراپرٹی گفٹ کیے جانے کے موقف پر بھی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے یہ کیا تماشہ بنا رکھا ہے ۔

FOLLOW US