Saturday September 21, 2024

نگران وزیر اعظم نے مغلیہ دور کے جلال الدین محمد اکبر کی یاد تازہ کر دی ظل سبحانی ناصر الملک نے چند قدموں کا فاصلہ کتنی گاڑیوں کے حصار میں طے کیا کتنی سکیورٹی تعینات تھی، انتہائی افسوسناک صورتحال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نگران وزیراعظم بھی ظل الہی بن گئے ،شہانہ پروٹوکول میں منتخب وزرائے اعظموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، زندگی کے کئی سال ایک سکیورٹی اہلکار کے ہمراہ عدالت جانے والے جسٹس ناصرالملک نے وزیراعظم سیکرٹریٹ سےالیکشن کمیشن تک چند قدم کی مسافت تیراگاڑیوں کے ہمراہ طے کر کے دیکھنے والوں کو چکرا کر

رکھ دیا ، وزیراعظم کے الیکشن کمیشن کے دورے کے دوران ریڈ زون بھی عام شہریوں کے لیے ممنوع علاقہ قرار دیدیا گیا ، وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ریڈزون پر سفر کرنے والے شہری طویل مدت تک تپتی دھوپ میں اتتظار کرنے پر مجبور رہے ،وزیراعظم کا دورہ نہ صرف عوام پر بھاری گزرا بلکہ پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی پانچ گھنٹے تک ریڈزون میں ہی وزیراعظم کی آمد کی منتظر رہی ۔ جمعرات کے روز نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائر ناصرالملک نے الیکشن کے امور کا جائزہ لینے کی غرض سے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا جہاں حکام کی جانب سے انہیں مختلف امور پر بریفنگ دی گئی ، ناصرالملک وزیراعظم سیکرٹریٹ سے چند قدم کی مسافت پر 13گاڑیوں کے ہمراہ پہنچے ، انکے دورے کے موقع پر ریڈ زون میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو مختلف تھانوں سے لاکر صبح سات بجے ہی الیکشن کمیشن کے باہر اور ریڈزون کے مختلف مقامات پر تعینات کردیاگیا تھا ۔، ناصرالملک وزیراعظم سیکرٹریٹ سے چند قدم کی مسافت پر 13گاڑیوں کے ہمراہ پہنچے ، انکے دورے کے موقع پر ریڈ زون میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو مختلف تھانوں سے لاکر صبح سات بجے ہی الیکشن کمیشن کے باہر اور ریڈزون کے مختلف مقامات پر تعینات کردیاگیا تھا ۔

FOLLOW US