Saturday September 21, 2024

پابندی کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر شاہد مسعود بارے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود سپریم کورٹ کی پابند ی کی مدت ختم ہونے کے بعد اپنا شو دوبارہ شروع کرنے کےلئے تیار ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نجی ٹی وی چینل نیوز ون پر اپنے شو” سچ کی لگن ” کا ایک بار پھر آغاز کرنے والے ہیں۔زینب قتل معاملے پر ڈاکٹر شاہد مسعود مجرم عمران علی کے چائلڈ پورنو گرافی کے بین الاقوامی گروہ کے ساتھ منسلک ہونے اور 37بینک اکائونٹس رکھنے ،نیز سیاسی پشت پناہی حاصل ہونے کے اپنے

الزامات کا سپریم کورٹ میں ثبوت نہیں پیش کر سکے تھے جس کی بنیاد پر عدالت عظمیٰ نے ان کے پروگرام پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی تھی۔ جس کی مدت ختم ہونے کے بعد اب یہ شو دوبارہ شروع ہونے والا ہے۔اس شو کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے

FOLLOW US