Saturday September 21, 2024

“تو یہ تھی تبدیلی” خیبر پختونخوا کے چار اضلاع کے لوگ کس جان لیوا مرض کا شکار ہو گئے، انتہائی خوفناک صورتحال

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی قیادت اپنے جلسوں جلسوں میں پنجاب کے ہسپتالوں اور صحت کی ناگفتہ بہ صورتحال پر انگلیاں اٹھاتی دکھائی دیتی ہے۔ لیکن خیبر پختونخوا میں خطرناک بیماری کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تبدیلی کے ویژن کا پول کھول رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم نے دو ہزار سترہ کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گزشتہ سال چودہ ہزار سے زائد افراد ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے شکار ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے

کےپچیس اضلاع میں چار لاکھ سولہ ہزار سے زائد مریضوں کی اسکریننگ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق بنوں میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی شرح سب سے زیادہ اٹھاون فیصدرہی۔ ضلع پشاور میں چار ہزار سے زائد افراد میں ہیپا ٹائٹس پایا گیا ہے۔ جبکہ مانسہرہ میں ایک ہزار سے زائد مریض ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلاہیں۔

FOLLOW US